ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی بلدیاتی الیکشن میں دوبارہ گنتی سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست منظور

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست منظور کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کی درخواست پر کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن کمیشن کے 22 مارچ کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

نائب امیرجماعت اسلامی کراچی نے 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی پیر 27 مارچ کو ہی ہونا ہے اگر ایسا ہوا تو پٹیشن غیر موثر ہوجائے گی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو 29 اپریل کیلئے پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کا عمل 29 مارچ تک روک دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں