ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کی مسجد اقصی میں اسرائیلی آباد کاروں کے حملے کی مذمت

ریاض:سعودی عرب نے کہا ہے کہ قبلہ اول مسجد اقصی کے صحنوں میں اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں آباد کاروں کی در اندازی امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا باعث ہیں۔

سعودی میڈیاکے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے قابض اسرائیل افواج کی موجودگی میں مسجد اقصی میں اسرائیلی آباد کاروں کے جارحانہ عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی آباد کاروں نے فوج کی سرپرستی میں مسجد اقصی میں جو کچھ کیا اس سے امن کوششیں سبوتاژ ہوں گی،یہ عمل مذہبی مقدس مقامات کے احترام کو یقینی بنانے والی بین الاقوامی روایات اور اصولوں کے سراسر منافی ہے۔

دفتر خارجہ نے مملکت کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے جامع و منصفانہ حل تک رسائی اور ناجائز قبضے کے خاتمے کے لیے کی جانے والی ہر کوشش کے ساتھ تھا، ہے اور رہے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ 1967کی سرحدوں میں خود مختار فلسطینی ریاست قائم ہو اور مشرقی القدس اس کا دارالحکومت ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں