ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلا دیش: کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرنے والا صحافی گرفتار

ڈھاکا:بنگلا دیش میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرنے والے صحافی کو گرفتار کرلیا گیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کے مقبول اخبار سے وابستہ صحافی شمس الزماں شمس نے اپنی ایک رپورٹ میں کھانے پینے کی اشیا میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

صحافی شمس الزماں کو ڈھاکا کے قریب واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا،بنگلا دیش کے وزیر داخلہ اسد الزمان خان کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ صحافی شمس کو ڈیجیٹل سیکورٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی رپورٹ جھوٹی، گمراہ کن اور من گھڑت تھی،بنگلا دیش میں ڈیجیٹل سیکورٹی ایکٹ کے تحت 14سال قید تک کی سزا دی جا سکتی ہے۔ملک میں اب تک ڈیجیٹل سیکورٹی ایکٹ کے تحت 138صحافیوں کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں