صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ کیلیس سمیت زلزلے سے متاثرہ 11 شہروں میں ساڑھے 6 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔
جناب ایردوان نے کل کیلیس میں اپنے بیانات میں یاد دہانی کرائی کہ 1643 آفات ہاوسسز اور 2 ہزار 628 دیہاتی مکانات تعمیر کیے جائینگے، اس تحصیل میں مجموعی رہائش گاہوں کی تعداد 4 ہزار 271 ہے۔ ان میں سے 649 مکانات کا سنگِ بنیاد آج رکھا گیا ہے، 486 دیہاتی مکانات کا ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہر گزرتے دن اور گھڑی ملبے کو ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ نئی تعمیرات شروع کرنے سے ہماری امید کی کرنوں نے پروان چڑھنا شروع کر دیا ہے ، ہم اس حوالے سے اپنے امور کو شہروں کے ڈیموگرافی ڈھانچے، سماجیات ، تاریخ، فنون، ثقافت، صنعت، معماری ڈھانچے کا تحفظ کرنے کی مفاہمت پر سر انجام دے رہے ہیں۔ خاصکر اس عمل میں ہم افقی معماری اصولوں میں کوئی چھوٹ نہیں دے رہے اور نہ ہی دیں گے۔ ہمارےنئے اپارٹمنٹس ہر گز 3 یا چار منزلوں سے زیادہ نہیں ہو ں گے۔