ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت:کرکٹ میچ کے دوران امپائر کے فیصلے کی حمایت  پر تماشائی قتل 

 نئی دہلی:بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران امپائر کے فیصلے کی حمایت کرنے پر  تماشائی کو بے دردی  سے قتل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اوڑیسا کے ضلع کوٹک میں اتوار کو ایک کرکٹ میچ کے دوران تماشائی کو قتل کیا گیا،پولیس کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ  دوپہر 12.30بجے کے قریب دو ٹیموں برہم پور اور سنکر پور کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ کے دوران اس وقت پیش آیا جب برہم پور ٹیم کے بیٹرکے خلاف مخالف ٹیم نے وکٹوں کے پیچھے کیچ آئوٹ ہونے کی اپیل کی اور امپائر نے اسے آئوٹ قرار دیا۔

تاہم امپائر کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے بیٹنگ ٹیم نے امپائر کو مجبور کرنا چاہا کہ وہ اپنا فیصلہ بدل کر اسے نو بال قرار دے،اس دوران  22سالہ نوجوان جو میچ دیکھنے آیا تھا نے وہی بیٹھے ہوئے امپائر کے فیصلے کی حمایت کرنے کی کوشش کی تو چند افرادنے مبینہ طور پر اسے مارا پیٹا اور تیز دھار آلے سے اس پر حملہ کر دیا۔

پولیس نے نوجوان کو  زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا لیکن وہ دوران علاج انتقال کر گیا ،پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان پر حملہ کرنے والے افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، جلد انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں