ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس:سینٹ پیٹرز برگ کے کیفے میں بم دھما کہ ،معروف روسی فوجی بلاگر ہلاک

سینٹ پیٹرز برگ:روسی کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے ایک کیفے میں دھماکے میں معروف روسی فوجی بلاگر ولادلن تاتارسکی ہلاک ہوگیا۔ 

خبر رساں ایجنسی نے ایک نامعلوم ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ کیفے میں بم ایک چھوٹے سے مجسمے میں چھپایا گیا تھا، جب وہ مجسمہ بطور تحفہ بلاگر تاتارسکی کو دیا گیا تو دھماکا ہوا۔ تاتارسکی جس کا اصلی نام میکسم فومین تھا، وہ اپنے بلاگ میں یوکرین میں روس کی جنگی کوششوں کی حمایت کرتے تھے۔ 

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ تاتارسکی کے سوشل میڈیا پر 5 لاکھ 60 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق دھماکے میں کم از کم 25 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ 

روسی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تفتیش شروع کردی ہے تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس کے پیچھے کون ہے۔ 

روس کی وزارت خارجہ نے حملے میں کسی کے ملوث ہونے کا الزام نہیں لگایا، تاہم ان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد مغربی دارالحکومتوں میں خاموشی ان کی منافقت کو بے نقاب کرتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں