ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ابراہیم رئیسی سعودی عرب کا دورہ کریں گے، ایرانی نائب صدر

تہران:ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے پیر کو کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی نائب صدر نے کہا کہ صدر منتخب ہونے کے پہلے دن سے رئیسی کی حکمت عملی خطے کے ملکوں کے ساتھ تعلقات کو نرم کرنا اور انہیں فروغ دینا ہے۔

محمد مخبر نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی میں تیز رفتار پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ پیش رفت محض اتفاق نہیں ہے، بلکہ اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا قیام ایک اہم اقدام ہے۔ یہ ایرانی حکومت کی بنیادی پالیسی بھی ہے اور ایران اس پر ہی کاربند ہے۔مختار نے کہاکہ شاہ سلمان نے جمہوریہ ایران کے صدر کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی اور ہم نے دعوت قبول کر لی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں