ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی: روس، یوکرین کی زمین میں بارودی سرنگیں بچھانا بند کرے

جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا باربک نے روس سے اپیل کی ہے کہ یوکرین کی زمین میں بارودی سرنگیں بچھانا بند کی جائیں۔

باربک نے 4 اپریل کو "بارودی سرنگوں کے بارے میں شعور  کے عالمی دن ” کی مناسبت سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں ایک خوفناک اسلحہ ہیں۔ میں روس سے اپیل کرتی ہوں کے یوکرین کی زرعی اراضی میں وسیع پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھانا بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ باردوی سرنگیں صرف شہری جانی نقصان کا ہی سبب نہیں  بن رہیں بلکہ کاشتکاروں کے، فصل کی کاشت اور کٹائی کے، کاموں میں بھی رکاوٹ پیدا کر رہی  ہیں۔

وزیر خارجہ اینالینا باربک نے کہا ہے کہ یوکرین کی زرعی اراضی میں باردوی سرنگیں بچھا کر روس نے عالمی منڈی میں خوراک کی رسد کو کم اور دنیا بھر میں بھوک  کی شرح کو زیادہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بوسنیا ہرزیگوینیا، کمبوڈیا اور عراق جیسے ممالک میں اگر جنگ سے بیسیوں سال بعد بھی ماں باپ اپنے بچوں کو کھیلنے کے لئے باہر نہیں نکلنے دیتے اور اگر بچے باہر نکل بھی جائیں تو ان کے لئے پریشان ہوتے ہیں تو اس کا سبب بارودی سرنگیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں