ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ الیکشن شیڈول کے ساتھ نتائج کا اعلان بھی کر دیتی، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کا پورا شیڈول جاری کیا جو الیکشن کمیشن کا کام ہے تو پھر نتائج کا اعلان بھی کر دیتی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا کہ آج کے عدالتی فیصلہ سے نظریہ سہولت کے ساتھ ساتھ نظریہ محبت بھی جھلک رہا ہے، ہمیشہ لو سٹوری پر مبنی فیصلوں نے ملکی سالمیت کو خطرات سے دوچار کیا ہے، فیصلے سے سیاسی، آئینی اور عدالتی بحران میں مزید خوفناک اضافہ ہوگا۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کیا یہ بہتر نہیں کہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ میں ضم کیا جائے، عجیب فیصلہ ہے پنجاب میں الیکشن کروانا سپریم کورٹ کا اور کے پی کے میں الیکشن کمیشن کا کام ہے، آج کے فیصلے سے الیکشن کمیشن شہید ہو گیا، اناللہ وانا الیہ راجعون، آج کا فیصلہ عدالتی تاریخ کے سیاہ فیصلوں میں شمار اور یاد کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں