آکلینڈ:آئی پی ایل میں انجری کے بعد کین ولیمسن بیساکھیوں کے سہارے وطن واپس پہنچ گئے۔
آئی پی ایل میں میچ کے دوران انجری کے باعث باہر ہونے والے کین ولیمسن بیساکھیوں کے سہارے وطن واپس پہنچ گئے، گزشتہ روز وہ آکلینڈ پہنچے، ان کے گھٹنے پر پٹیاں لپٹی ہوئی تھیں جبکہ وہ بیساکھی کے سہارے باہر آئے۔
اس موقع پر 32سالہ کرکٹر نے کہا کہ میرے گھٹنے میں زیادہ درد نہیں ہورہا مگر انجری کی نوعیت کا علم اسکین کے بعد ہی ہوگا، جس کے بعد اسپیشلسٹ سے معائنہ کرائوں گا۔
پاکستان کے خلاف سیریز پر آئی پی ایل کو فوقیت دینے والے کیوی کرکٹر انڈین لیگ کے پہلے ہی میچ میں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوکر پورے ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔
