ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے پی الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ ٹھیک ہی فیصلہ کرے گی، گورنر کے پی

اسلام آباد:گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) غلام علی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی وہ ٹھیک فیصلہ ہوگا۔

 گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سکیورٹی خدشات سے آگاہ کرچکی ہے، کے پی کے حالات ایسے ہیں کہ اب بلٹ پروف جیکٹ والوں کو بھی نہیں چھوڑا جا رہا، خیبرپختونخوا میں جو حالات ہیں انہیں دیکھ کر ہی سپریم کورٹ کوئی فیصلہ کرے گی، عدالت جو فیصلہ کرے گی ٹھیک فیصلہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران الیکشن سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، صرف خیبرپختونخوا کی سیاسی اورمعاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار کے ساتھ فاٹا انضمام اورفنڈز سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں