ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے علاقے نیو چالی کی جنریٹر مارکیٹ  میں عمارت میں آگ لگ گئی

کراچی کے علاقے نیو چالی کی جنریٹر مارکیٹ میں واقع کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص دم گھٹنے سے جاں بحق جبکہ 3 افراد بے ہوش ہوگئے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت کی دوسری، تیسری، دسویں اور گیارویں  منزل پر  لگی جو متعدد منزلوں تک پھیل گئی۔

فائر حکام کا بتانا ہےکہ  آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن میں 10 فائر ٹینڈز، ایک اسنارکل اور ایک باؤزر نے حصہ لیا۔

دریں اثنا میٹھادر پولیس کے ایس ایچ او خان محمد بھٹی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ آر کے اسکوائر کی آخری اور دسویں منزل پر آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چیف فائر آفیسر اشتیاق احمد نے بتایا کہ عمارت میں پھنسے 43 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، ابتدائی طور پرلگتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کےباعث لگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں