ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور:بھیک مانگنے کیلئے بچے اغوا کرنے والی خاتون گرفتار

لاہور:بھیک مانگنے کیلئے بچیاغوا کرنے والی خاتون سی آئی اے پولیس کی گرفت میں آگئی۔ 

ملزمہ اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر نونہال بچوں کو اغوا کرتی اور غربت کا ڈھونگ رچا کربھیک مانگتی تھی۔ 

پولیس کے مطابق ملزمہ اور اس کا ساتھی کبھی بہن بھائی تو کبھی میاں بیوی کے روپ میں گنجان آباد علاقوں میں بھیک مانگتے اور موقع ملتے ہی کام دکھا جاتے۔ 

ملزمان نے اپریل کے پہلے ہفتے ہنجروال میں مکان کرائے پر لیا اورساتھ والیکوارٹرمیں رہائش پذیررکشہ ڈرائیور کاچھ ماہ کا بچہ اغوا کرلیا۔ 

سی آئی اے پولیس نے کڑیاں ملاتے ہوئے مرکزی ملزمہ کو حراست میں لیلیا جس سے تفتیش جاری ہے۔ 

ڈی ایس پی سی آئی اے فاروق اصغراعوان کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث دوسراملزم تاحال فرار ہے۔ جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں