ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوامی نیشنل پارٹی کا ملک میں جاری صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

اسلام آباد:عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی )نے ملک میں جاری صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی )بلانے کا اعلان کر دیا۔

رہنما عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ اے پی سی 3 مئی کو اسلام آباد میں ہوگی، اے پی سی میں شرکت کی دعوت تمام سیاسی جماعتوں کو دی جائے گی۔ 

اس کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی نے کہا کہ انتخابات 8 اکتوبر کو پورے ملک میں بیک وقت ہونے چاہئیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کروانے کی قرارداد منظور کی گئی، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قرارداد وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے پیش کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں