اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور بالنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا دوبارہ موقع ملنا میرے لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بالنگ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے یہ خوش آئند بات ہے کہ اس وقت اچھے فاسٹ بالرز ہیں، کھلاڑیوں کے ساتھ انڈر سٹینڈنگ اور دوستانہ ماحول ہے اور وہ اچھا رسپانس دے رہے ہیں۔
عمر گل نے کہا کہ ہمارے پاس چھ ، سات فاسٹ بالرز ایسے ہیں جو 140سے زائد سپیڈ کے ساتھ بالنگ کرتے ہیں ، اگر ورلڈکپ میں اچھا کرنا ہے تو بالرز کو فریش رکھنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ بائولنگ سکلز اور ایکشن پر میں کم وقت میں کام نہیں کرسکتا، کوشش یہی ہے کہ کھیل کے بارے میں آگاہی پر زیادہ سے زیادہ کام کروں،انہوں نے کہا کہ زمان خان کے ساتھ ڈیتھ اوورز کے لیے مزید کام کررہا ہوں، بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ سے قبل ہمیں اپنے فاسٹ بالرز کا خیال رکھنا ہے۔
