ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلگت بلتستان اعلی عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی

 اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کی درخواست پر گلگت بلتستان کی اعلی عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی۔ 

گلگت بلتستان کی اعلی عدلیہ میں تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان عدالت میں پیش ہوئے۔ 

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان تیاری کرکے خود پیش ہوں گے، عدالت سے درخواست ہے کہ مناسب وقت دیا جائے اس پر وکیل درخواست گزار مخدوم علی خان نے کہا کہ حکومت چاہ رہی ہے کہ اس دوران اپیل کا قانون آ جائے، حکومت یہ شوق بھی پورا کر کے دیکھ لے۔ 

بعدازاں عدالت نے حکومت کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں