ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ نے شام میں داعش کا اہم سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت پکڑ لیا

امریکی فوج نے شام میں کارروائی کے دوران داعش کے اہم کارکن حذیفہ الیمنی کو اس کے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا

امریکی مرکزی کمان کے مطابق، امریکی فوج نے شام کے مشرقی علاقے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے چھاپہ مار کارروائی کے دوران حذیفہ الیمنی کو دو ساتھیوں کے ساتھ حراست میں لیا۔

مرکزی کمان نے کہا کہ داعش ارکان کی گرفتاری سے تنظیم کی منصوبہ بندی اور آپریشن کی صلاحیت متاثر ہوگی۔

امریکی کارروائی میں کوئی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل امریکہ نے شام میں داعش کے سینئر رہنما خالد احمد الجبوری کو بھی ہلاک کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں