ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

nuclear attack

پیانگ یانگ:شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور درمیانی یا اس سے زیادہ رینج کے میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔ میزائل جزیرہ نما کوریا اور جاپان کے پانیوں میں گرا۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق جاپان نے میزائل تجربے کے بعد شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے رہائشیوں کے لیے الرٹ جاری کیا تھا جو کہ اب واپس لے لیا گیا ہے۔جاپانی حکام کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی وارننگ سسٹم نے غلط پیش گوئی کی تھی کہ شمالی کوریا کا میزائل ان کے جزیرے کے قریب گرے گا۔

جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے میزائل تجربے کے بعد قومی سلامتی کونسل کا ہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔جاپان کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ میزائل جاپان کی حدود میں نہیں گرا، اس حوالے سے وہ مزید تفصیلات کے لیے میزائل تجربے کا تجزیہ کررہے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کا کہنا تھاکہ میزائل تجربے کے بعد وہ ہائی الرٹ ہے اور اس سلسلے میں امریکا سے قریبی رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا تھا کہ جنوبی کوریا کا مقابلہ کرنے کے لیے وہ زیادہ عملی اور جارحانہ انداز میں ملک کی جنگی مزاحمت کو مضبوط بنانے پر کام کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں