ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ کو شہباز شریف کو فارغ کر کے مریم نواز کی خواہش پوری کر دینی چاہئے،فواد چوہدری

summary

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو شہباز شریف کو بھی فارغ کر کے مریم نواز کی خواہش پوری کر دینی چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے سٹیٹ بینک سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرے گا اور آئین کے تحت انتخابات کیلئے رقم الیکشن کمیشن کو جاری کر دی جائیگی، اگر ایسا نہیں ہوتا تو سٹیٹ بینک گورنر تو توہین عدالت میں فارغ ہوں گے لیکن سپریم کورٹ کو شہباز شریف کو بھی فارغ کر کے مریم نواز کی خواہش پوری کر دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ صرف الیکشن کو 14 مئی تک لے جانے تک محدود ہے، نگران حکومت کو نہیں۔آئین میں 90 دن کے بعد نگران حکومت کی کوئی جگہ نہیں کیونکہ آئین ساز یہ سوچ ہی نہیں سکتے تھے کہ انتخابات 90 روز سے آگے جا سکتے ہیں۔اس لئے 22 اپریل کے بعد پنجاب کی نگران حکومت ختم ہو جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں