ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی قیمتوں کا وفاقی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اداروں کو آین کے دارے میں رہ کرکام کرنا ہوگا، الیکشن میں پتہ چلے گا کون کمزور ہے اور کون نہیں؟ نواز شریف واپس آ ئیں گے، ان کے آنے سے پارٹی کو تقویت ملے گی، وہ علاج کروانے گے تھے، علاج کروا کر پاکستان واپس آجائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ آپ بھول جاتے ہیں نواز شریف کے ساتھ کیا ہوا، ان کی چلتی حکومت کو توڑ کر انہیں سیاست سے الگ کرنے کی کوشش کی گئی، جج کو بلیک میل کر کے یہ فیصلہ کروایا گیا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے لئے وزیر کی پریس کانفرنس کرنا ٹھیک نہیں، اوگرا کا کام ہے کہ وہ پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں