ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی زیدی کی عدالت پیشی پر غفلت برتنے والے دو ڈی ایس پیز اور تفتیشی معطل

علی زیدی کی عدالت پیشی پر غفلت برتنے والے دو ڈی ایس پیز اور تفتیشی معطل

کراچی:تحریک انصاف سندھ کے صدرعلی زیدی کی عدالت میں پیشی کے دوران سیکیورٹی انتظامات میں غفلت برتنے پردو ڈی ایس پیز اور تفتیشی افسر کو معطل کردیا گیاہے۔

تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو گزشتہ روز کراچی کی ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا تھا، تاہم ان کی پیشی کے دوران عدالت میں لوگوں کا جم غفیر تھا، جو کسی بھی ناممکنہ خوشگوار واقعے کا باعث بن سکتے تھے۔

علی زیدی کی عدالت پیشی کے دوران سیکیورٹی انتظامات میں غفلت برتنے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے 2 ڈی ایس پیز اور تفتیشی افسر کو معطل کر دیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے معطل ہونیوالے افسران میں ڈی ایس پی ملیر سٹی پرویز میرانی، ڈی ایس پی سکھن واصف قریشی اور تفتیشی افسر ذاکرعباسی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں