ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آصف زرداری کی دنیا بھر کے تمام مسلمان بھائیوں کو عید کی مبارکباد

آصف زرداری کی دنیا بھر کے تمام مسلمان بھائیوں کو عید کی مبارکباد

اسلام آباد: سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے دنیا بھر میں آباد تمام مسلمان بھائیوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی کے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے بھائیوں کو ضرور یاد رکھا جائے جو اس وقت جبر اور بربریت کا شکار ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ تمام خوشحال طبقات کو چاہیے کہ وہ عید کی خوشیوں میں ان مستحق اور معاشی طور کمزور مسلمان بھائیوں کو بھی شریک کریں جو غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب اور مستحق خواتین کی مالی امداد کے ساتھ اس بات کی  ضرورت ہے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرکے غربت بیروزگاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے۔

سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنے منشور روٹی ،کپڑا اور مکان پر ثابت قدم ہے ہم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنا کر پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں