مکہ مکرمہ:وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ اس سال حج مکمل گنجائش پر ہوگا، کم قیمت میں اچھی سہولیات کے چیلنج کوپورا کرنا ہوگا۔
سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ڈی جی حج اور ڈائریکٹر حج سے بریفنگ لے رہے ہیں، سعودی وزارت حج کے حکام سے بھی ملاقاتیں جاری ہیں، حجاج کو منیٰ، عرفات میں خیمہ ، خوراک اور سفری سہولیات کم اخراجات پر فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلی بار عید کی خوشیاں حاجیوں کیلئے قربان کرتے ہوئے اہل خانہ کے بغیر مکہ میں عید کر رہا ہوں اور پاکستانی عازمین حج کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حجاج کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سعودی وزارت حج کے متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کررہے ہیں، حجاج کرام کو منیٰ اور عرفات میں خیموں، خوراک اور سفری سہولیات کم قیمت پر فراہم کرنے کی کوشش کریں گے جس کیلئے ڈائریکٹر جنرل حج اور ڈائریکٹر حج سے بریفنگ بھی لی ہے۔
