ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈان میں کشیدگی روکنے کے لیے سعودی عرب اور جاپان کا مشترکہ کوششوں پر اتفاق

ریاض /ٹوکیو :سعودی عرب اور جاپان نے سوڈان میں جاری کشیدگی روکنے اور جنگ بندی کے لیے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ اوران کے جاپانی ہم منصب یوشیماسا حیاشی نے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں فریقوں نے سوڈان میں فوجی کشیدگی کو روکنے، تشدد کے خاتمے، سوڈانی شہریوں کو ضروری تحفظ فراہم کرنے اور جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ، دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون کے پہلوؤں اور ان کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔قابل ذکر ہے کہ عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں سوڈانی فوج اور محمد حمدان دقلو کی سربراہی میں سریع الحرکت فورسز کے درمیان جھڑپیں پیر کے روز عید الفطر کی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد دوبارہ شروع ہوئیں۔

گذشتہ جمعہ سے 3 دن کے لیے توسیع کی گئی۔العربیہ/الحدث کی معلومات کے مطابق دارالحکومت خرطوم کے ہوائی اڈے کے قرب و جوار میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ہوائی اڈے سے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے جو کہ گذشتہ ہفتے سے سکیورٹی کی صورتحال کے باعث تاحال بند ہے۔خرطوم کے جنوب میں کلاکلا کے علاقے میں فوج کے ہیلی کاپٹر کی بمباری میں 7 شہری جاں بحق ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں