ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات34

سیرت شال شیپیک جسے ترکیہ کے جنوب مشرقی اناطولیہ میں واقع Eruh بلدیہ کی درخواست پر 2022 میں ترکیہ کی جغرافیائی طور پر مسجل مصنوعات میں شامل کیا گیا تھا، اس کپڑے کا نام ہے جو ایک مقامی بکری کی اون سے بنا ہے۔ کپڑے کے تانے بانے کی تیاری کے لیے علاقے کی منفرد  بکری کی اون اور  چرش  نامی گھاس حاصل کی جاتی ہے اور اسے قدرتی جڑوں کے رنگوں سے رنگا جاتا ہے، تانے بانے کی تیاری میں کوئی کیمیکل استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔ جبکہ شال شیپک  کپڑے کی چوڑائی کم از کم 33 سینٹی میٹر ہے، اس کی لمبائی 130 سے ​​1300 سینٹی میٹر کے درمیان ہوتی ہے۔

 

سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈا رکھنے کی خصوصیت رکھنے والے اس کپڑے کی تاریخ تقریباً 600 سال پرانی روایت پر مبنی ہے۔ بکرے کی اون کو رسی میں گھمانے اور دستی کھڈیوں پر شال شیپک کپڑا بُننے میں مہارت کی ضرورت ہوتی ہے اور اس میں تقریباً ایک مہینہ لگتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں