ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویمن بگ بیش لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے ڈرافٹنگ کا فیصلہ

سڈنی:ویمن بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل)میں بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

بی بی ایل کے مطابق ڈبلیو بی بی ایل کے سیزن 2023-24میں غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹ سے ہو گا، ٹیمیں 3،3 غیر ملکی ویمن کرکٹرز کا انتخاب کریں گی،گزشتہ برس بی بی ایل میں پہلی مرتبہ غیر ملکی کرکٹرز کے لیے ڈرافٹ سسٹم متعارف کرایا گیا تھا۔

غیر ملکی کرکٹرز کے لیے گولڈ، سلور اور برانز کیٹیگریز رکھی گئی ہیں،بی بی ایل کے مطابق ڈرافٹ سے قبل لیگز آفیشل رجسٹر ہونے والی اہم کرکٹرز کو پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی دے سکیں گی، پلاٹینم کو ایک لاکھ 10 ہزار ڈالرز ملیں گے، گولڈ کو 90،سلور کو 65 جبکہ برانز کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں