ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مردم شماری کی تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع

اسلام آباد: حکومت نے مردم شماری کی تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کے ساتھ پریس کانفرنس کے موقع پر کہا کہ مردم شماری کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر فرد کی گنتی ہونی چاہیے۔ شہری علاقوں میں گنتی کا عمل سست روی کا شکار ہے اور یہ بھی محسوس کیا گیا ہے کہ دور دراز کے علاقوں میں تمام لوگوں کو شمار نہیں کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ علاقوں میں سپارکو کی مدد سے گھروں کی نشاندہی سمیت معاونت کی جارہی ہے۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے مسائل پر آواز بلند کی ہے۔ مردم شماری میں آدھا کراچی شمار ہی نہیں کیا گیا۔ گھرانہ شماری ابھی تک نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مردم شماری کے لیے مدت اس سے بھی زیادہ بڑھانے کا کہا تھا۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں اور صوبائی حکومتوں سے کہا ہے کہ انڈرکاؤنٹ یا اوور کاونٹ کی نشاندہی کریں۔کسی علاقے، صوبے  یاشہر کے خلاف تعصب نہیں ہے۔ہمیں این ایف سی کو آبادی سے لنک نہیں کرنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں