وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے سوڈانی ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد ہمدان دگالو کے ساتھ ٹیلی فون پر ترک شہریوں کے انخلا کے عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خارجہ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، وزیر چاوش اولو نے دگالو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
جس دوران سوڈان سے ترک شہریوں کے سلسلہ انخلا کے بارے میں غور کیا گیا۔
وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ترک شہریوں کی سوڈان سے واپسی کے لیے جانے والے اور ہلکے اسلحہ کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے طیارے سمیت دو سی۔ 130 طیارے با حفاظت طریقے سے اس ملک سے روانہ ہو گئے ہیں۔
پورٹ سوڈان سے روانگی اختیار کرنے والے ترک مسلح افواج سے منسلک اے ۔400 ایم نقل مکانی طیارے نے کل شام استنبول ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی ہے۔
وزارت نے سماجی رابطوں کے ذریعے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس طرح پورٹ سوڈان سے انخلا کا پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔
سوڈانی وزارت صحت کی اطلاع کے مطابق سوڈان میں 15 اپریل سے جاری جھڑپوں میں 512 افراد ہلاک جبکہ 4 ہزار 193 زخمی ہوئے ہیں۔