ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈنمارک میں ایک بار پھر قرآن کریم اور ترک پرچم پر حملہ

ڈنمارک میں ایک بار پھر قرآن مجید اور ترکیہ کے پرچم کے خلاف اشتعال انگیز حملہ کیا گیا۔

ترکیہ کے کوپن ہیگن سفارت خانے کے سامنے ترک پرچم اور قرآن پر دوبارہ حملہ ڈنمارک کے  اسلامو فوبیا اور انتہائی قوم پرست پیٹریوٹرن گار لائیو (پیٹریئٹس آن  ائیر ) نامی  گروپ کے ایک رکن نے کیا۔

اسلام مخالف بینرز ساتھ  دین ِاسلام کی توہین کے نعرے اور ترک پرچم کی بے عزتی کرنے والے اشتعال انگیز شخص نے یہ لمحات اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لائیو شیئر کیے۔

ڈنمارک میں ترکیہ کے  صدارتی  اور پارلیمانی انتخابات کے دائرہ کار میں جمعرات کو ووٹنگ کا عمل شروع ہوا تو ووٹ ڈالنے کے لیے سفارت خانے جانے والے ترک رائے دہندگان  نے اس اشتعال انگیزی پر ردعمل کا اظہار کیا۔

ایک ترک شہری کو ڈنمارک کی پولیس کی مداخلت کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے ترک پرچم زمین سے اٹھاتے ہوئے اشتعال انگیزی کرنے والے کو خبردار کیا۔

جبکہ پولیس نے ترک شہریوں کو خبردار کیا کہ "اس اشتعال انگیزی میں مداخلت نہ کریں”، وہ اشتعال انگیزی کرنے والے کے گرد احتیاطی تدابیر اختیار کرتے رہے۔

مظاہرے کے بعد، جس میں کسی قسم کا تشدد نہیں ہوا، ترکیہ کے ردعمل، انتباہات اور توقعات کے بارے میں ڈینش حکام کو  مطلع کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام مخالف اور انتہائی قوم پرست Payrioterne Gar Live گروپ نے ڈنمارک میں  24 اور 31 مارچ اور 14 اپریل کو بھی  ترکیہ کے  کوپن ہیگن  سفارتخانے کے سامنے قرآن پاک اور ترک پرچم  کی بے حرمتی کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں