ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا نے بیرون ملک سے آنیوالوں کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کر دی

نیویارک:امریکی حکام نے بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے لازمی قرار دی گئی کورونا ویکسین کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا، فیصلے کا اطلاق 11مئی سے ہوگا۔

وائٹ ہائوس سے جاری اعلامیے کے مطابق 11مئی سے فیڈرل ملازمین، کنٹریکٹرز اور بین الاقوامی مسافروں پر لازمی کورونا ویکسین کی شرط لاگو نہیں ہوگی جبکہ 11مئی سے ہی امریکا بھر میں عائد کورونا ہیلتھ ایمرجنسی بھی اٹھالی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں جنوری 2021 سے کورونا کے باعث ہونے والی اموات میں 95فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ نئے مریضوں کی ہسپتال میں داخلے کی شرح میں بھی 91فیصد کمی آئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں