ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شرناک  میں گبر کے علاقے میں تیل برآمد ہونے کے مثبت نتائج

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز نے کہا کہ شرناک  میں گبر کے علاقے میں تیل کے کنوؤں میں کئے گئے کاموں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

ایسکی شہر  میں صحافیوں کو ایک بیان دیتے ہوئے،  دونمیز نے کہا کہ انہوں نے حالیہ برسوں میں سمندر اور خشکی دونوں جگہ ہائیڈرو کاربن کی تلاش اور تحقیقی کام کو بہت تیز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  انہوں نے 2022 میں بحیرہ اسود میں ایک بڑے پیمانے پر  سروئے کروایا تھا  انہوں نے کہا کہ  ادانہ،  چکورووا اور شرناک کے گبر علاقے میں تیل دریافت ہوا  ہے۔

دونمیز  نے کہا کہ  گبر میں ڈرلنگ کا کام تقریباً دو ماہ قبل شروع ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ڈرلنگ اور سروئے کا کام  مکمل ہونے کے قریب ہیں اور ابتدائی   نتائج بڑے حوصلہ افزا ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں