ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب‘ پختونخوا انتخابات: الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر اعتراض عائد

اسلام آباد : سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے الیکشن کمیشن کی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ پر نظر ثانی کی درخواست پر اعتراض لگا دیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے نظر ثانی درخواست میں فریقین کی نا مکمل تعداد کی نشاندہی کر دی۔رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا کہ نظر ثانی درخواست میں رہنما تحریک انصاف محمود الرشید کا نام شامل نہیں ہے۔

ذرائع رجسٹرار آفس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کا نام فریقین میں شامل تھا۔نظرثانی درخواست میں بھی محمود الرشید کا نام شامل ہونا ضروری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں