ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان مذاکرات میں  پیش رفت کا خیر مقدم 

 واشنگٹن:امریکی وائٹ ہاوس کے  مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا ہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا  کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت خوش آئند ہے۔

سلیوان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ  آذری وزیر خارجہ جیہون بائراموف اور آرمینی وزیر خارجہ ارارات مرزویان کا وائٹ ہاوس میں خیرمقدم کیا گیا ہے امریکہ، دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات میں پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے۔

امید ہے کہ ایک پائیدار اور منصفانہ معاہدہ دونوں ممالک اور خطے کے لیے سودمند ہوگا،واضح رہے کہ  امریکہ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان مذکرات کی میزبانی کی ہے جس کے سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ پیر کے روز دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی تھی۔

بلنکن نے اس موقع پر دونوں ملکوں کے سرربراہوں  سے ٹیلیفون پر رابطہ کرتے ہوئے امن مذاکرات کی اہمیت اجاگر کرنے سمیت امریکی حمایت کا بھی  یقین دلایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں