ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ سے  پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں، اسد عمر

اسلام آباد : سکریٹری جنرل پی ٹی آئی  اسدعمرنے کہا ہے کہ  پارٹی سربراہ عمران خان کا پیغام ہے کہ کوئی جلاؤ گھیراؤ یا توڑ پھوڑ نہیں ہوگی۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ  یہ جو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ ہو رہی ہے اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔ منصوبہ بندی کے تحت جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پیغام ہے کہ کوئی جلاؤ گھیراؤ یا توڑ پھوڑ نہیں ہوگی۔

دوسری جانب لاہورکینٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ انہوں نے کارکنوں کو جلا ؤگھیرا ؤاور توڑ پھوڑ سے منع کیا تھا لیکن جب پولیس نے آنسو گیس پھینکنا شروع کی تو لوگوں کا ردعمل سامنے آیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کی رہائی تک دھرنا دیں گے اور احتجاج کریں گے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے کئی شہروں میں پرتشدد احتجاج جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں