ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، 7 جوان شہید، 6 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ : شمالی بلوچستان کے مسلم باغ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس آپریشن کے دوران 7 جوان شہید اور 6دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک شہری سمیت 7وطن کے سپوت شہید اور تمام 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک خاتون سمیت 6افراد زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ گذشتہ روز شمالی بلوچستان کےعلاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا، کلیئرنس آپریشن گزشتہ شام شروع کیا گیا تھا، پیچیدہ کلیئرنس آپریشن کا مقصد یرغمالیوں کی رہائی تھا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بلوچستان کے امن اور ترقی کوسبوتاژکرنےکی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں