نائجیریا کی ریاست بورنو میں داعش کی مغربی افریقی ممالک کی شاخ ISWAP دہشت گرد تنظیم کے حملے میں 16 شہری مارے گئے۔
قومی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق، ISWAP دہشت گرد تنظیم نے بورنو ریاست کے ابدام علاقے میں حملہ کیا۔
جس دوران 16 افراد لقمہ اجل اور بھاری تعداد میں زخمی ہو گئے۔
نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے بانی محمد یوسف کا بیٹا ابو مصعب البرناوی 2009 میں اپنے والد کی موت کے بعد بوکو حرام کا ترجمان بن گیا تھا۔
2016 میں بوکو حرام کے اندر شروع ہونے والا قیادت کا بحران تنظیم کو برناوی اور ابو بکر شیکاؤ کے درمیان تقسیم کرنے کا سبب بنا۔
جب شیکاؤ بوکو حرام کے انتظامات سنبھالے ہوئے تھا تو برناوی نے داعش کے تعاون سے ISWAP قائم کر کے اپنی کارروائیاں جاری رکھی تھیں۔