ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وہیل چیئر کرکٹ ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان نیپال میں کریگا

کراچی: پاکستان رواں سال جولائی میں وہیل چیئر کرکٹ ایشیاء کپ کی میزبانی نیپال میں کرے گا۔

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی ترجمان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان میں ہی کرنا تھی لیکن موجودہ حالات میں غیر ملکی ٹیموں کو این او سی ملنے کی دشواری کی وجہ سے نیپال میں ایونٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ یہ ایک کامیاب ایونٹ ہوگا اور اس کے انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کھٹمنڈو کی 2 گراؤنڈز پر میچز 11 جولائی سے شروع ہوں گے، ایشیا کپ کی تیاری کیلئے پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کا کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہوگا جبکہ جون میں پاکستان افغانستان وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا، یہ سیریز اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، نیپال، بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں