ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آتشزدگی، خواتین سمیت 8 پاکستانی عمرہ زائرین شہید

مکہ مکرمہ: پاکستان سے عمرہ کے لیے آنے والے 8 زائرین ہوٹل میں آگ لگنے سے شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق عمرہ کے لیے پاکستان سے سعودی عرب آنیوالے زائرین کو افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث خواتین سمیت 8 زائرین شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ٓآتشزدگی کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور سے ہے، جن میں ریاض گجر، اسکی اہلیہ، نانا، سسر جبکہ حاجی اشرف اس کی اہلیہ اور ساس ودیگر شامل ہیں۔

مکہ مکرمہ کے نجی ہوٹل میں لگنے والی آگ سے کئی افراد شدید زخمی بھی ہوئے، سعودی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں