ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رو س کا عسکری اہمیت کے حامل یوکرینی شہر پر قبضے کا دعویٰ

 ماسکو :رو س نے عسکری اہمیت کے حامل یوکرین کے شہرباخموت پر مکمل قبضے کا دعوی کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رو س نے یوکرین کے شہر باخموت پر مکمل قبضے کا دعوی کیا ہے لیکن یوکرین کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔ یوکرین نے کہا ہے کہ باخموت شہرپر قبضہ نہیں ہوا، روس کے ساتھ لڑائی جاری ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق باخموت شہر یوکرینی فوجیوں کی رسدکا اہم مرکز سمجھا جاتا تھا، جس پر روس کے نیم فوجی دستے ویگنر گروپ نے قبضے کا دعوی کیا ہے۔

سربراہ ویگنر گروپ کا کہنا ہے کہ باخموت شہرپر مکمل قبضہ کر لیا گیا ہے، باخموت کا کنٹرول جلد روسی افواج کے حوالے کردیں گے۔

سربراہ ویگنرگروپ کے مطابق ویگنرگروپ کے دستے 25 مئی سے باخموت سے واپسی شروع کردیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں