ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سراج الحق کی دھماکے میں زخمی کارکنان کی عیادت، جلد صحتیابی کی دعا

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کوئٹہ میں سول ہسپتال جاکر گزشتہ دن ژوب خودکش حملہ میں زخمی کارکنان کی عیادت اور ان کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔

سراج الحق کے ہمراہ اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ودیگر ذمہ داران بھی  تھے۔ قبل ازیں کوئٹہ جماعت اسلامی ژوب کے سیکرٹری اطلاعات شہاب الدین جوکہ گزشتہ دن ژوب حملے میں زخمی ہوئے تھے نے بھی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سراج الحق نے اللہ رب العالمین کی طرف سے نئی زندگی ملنے ،دھماکے میں زیادہ نقصان سے بچنے کیلئے پر کارکنوں کو مبارک دیتے ہوئے کہاکہ زندگی اورموت اللہ کے ہاتھ میں ہے ضرور ت اس امر کی ہے کہ باقی ماندہ زندگی میں اللہ رب العاالمین کے احکامات پر عمل درآمد ،اسلامی نظام کے قیام کیلئے جدوجہد کو تیز کیاجائے انہوں نے زخمی کارکنان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعابھی کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں