ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کو ایشیا رگبی چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

لاہور: پاکستان کو ایشیا رگبی ڈویژن ون چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی۔ 4 سے 8 جولائی تک لاہور اس ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رگبی یونین نے ایونٹ کی میزبانی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا رگبی کی جانب سے یہ اعلان گزشتہ سال پاکستان کی جانب سے منعقدہ ٹورنامنٹ کی شاندار کامیابی کے ثبوت کے طور پر سامنے آیا ہے جس میں غیر معمولی تنظیمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔

پاکستان رگبی، ایشیا رگبی کے ساتھ مل کر ٹورنامنٹ میں شریک ممالک کے درمیان دوستی اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دیتے ہوئے کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے لیے نئے معیارات قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں