ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرپٹ نظام میں تعلیم بھی خریدنا پڑتی ہے،  حافظ نعیم الرحمن

کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ہفتے کوضلع گلبرگ وسطی کے تحت باغ رضوان میں 10مئی سے جاری ”پڑھو پڑھاؤ تحریک ”کے آخری روز کیمپ کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمن ،امیرجماعت اسلامی ضلع گلبرگ فاروق نعمت اللہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

کیمپ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی، حافظ نعیم الرحمن نے کیمپ کا دورے کے دوران مختلف اسٹالز کا دورہ کیا جہاں شہریوں کی جانب سے غریب بچوں کے لیے مختلف درسی کتب جمع کرائی جارہی تھیں۔پڑھو پڑھاؤ کیمپ میں قرعہ اندازی کے ذریعے بچوں اور بچیوں کو مختلف انعامات دیے گئے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پڑھو پڑھاؤ کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے کرپٹ نظام میں تعلیم بھی خریدنا پڑتی ہے، معیاری تعلیم بنیادی طور پر حکومت کی ذمہ داری ہے جو ادا نہیں کی جارہی ،اس وقت مہنگائی و بے روزگاری کے مارے عوام اپنے بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم نہیں دلواسکتے۔

انہوں نے کہاکہ   اشیائے خوردنوش سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں ،ایسی صورتحال میں حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو مفت تعلیم ،صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرے ، عوام کا حق ہے کہ ان کے بچوں کو اچھی تعلیم ملے۔

انہوں نے  مزید کہاکہ اہل علاقہ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ایک خوبصورت محفل سجائی ،پڑھو پڑھاؤ کیمپ ایک دن کی بات نہیں بلکہ مہینوں کی محنت کے بعد یہ سرگرمی منعقد کی جاتی ہے ، شہر بھر میں پڑھو پڑھاؤ کی سرگرمی منعقد کی جاتی ہے ۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ کراچی کے شہری پرائیویٹ اداروں کی فیسیں ادا نہیں کرسکتے ، کراچی میں ساڑھے چار ہزار سرکاری اسکولز ہیں، لیکن المیہ یہ ہے کہ سہولیات کے فقدان کی وجہ سے شہری اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں نہیں پڑھانا چاہتے ،سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا بجٹ عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے ہی بنتا ہے، ہمیں اپنے بچوں کو بہتر تعلیم دلوانے کے لیے تحریک چلانے اورانہیں معیاری تعلیم دے کر قوم کے مستقبل کا معمار بناناہے ،اس وقت 10ہزار بچے اور بچیاں جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت بنو قابل پروگرام کے تحت کورس کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں