ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں پاکستانی مارشل آرٹس کھلاڑی سے شکست کھانے والافرانسیسی مشتعل

میامی: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس کھلاڑی شاہ زیب رند نے امریکا میں کراٹے کامبیٹ میں اپنا دوسرا مقابلہ جیت لیا۔ شکست حریف کھلاڑی نے مشتعل ہوکر تماشائیوں پر کرسیاں پھینک دیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں لائٹ ویٹ کیٹگری میں پاکستانی کھلاڑی کا مقابلہ فرانس کے 23 سالہ ٹومی ایزوزا سے تھا۔تین راؤنڈز پر مشتمل مقابلے کے پہلے راؤنڈ کے آغاز میں ہی ٹومی ایزوزا نے شاہ زیب رند پر زبردست حملہ کیا اور انہیں گرانے کی کوشش کی لیکن زیادہ دیر تک ایزوزا کے داؤ پیچ چل نہ سکے۔

باقی دو راؤنڈز میں شاہ زیب رند حاوی رہے اور حریف کھلاڑی پر جارحانہ انداز میں تابڑ توڑ حملے کیے۔اس طرح تین تین منٹ کے تین راؤنڈز مشتمل مقابلے کے اختتام پر پاکستانی کھلاڑی فاتح قرار پائے۔

جیت کے بعد پاکستانی تماشائیوں نے شاہ زیب کے حق میں بھر پور نعرے لگائے جبکہ کھلاڑی نے قومی پرچم بلند کیا اور اس کے بعد سجدہ ریز ہوکر شکر ادا کیا۔مقابلہ ہارنے پر فرانسیسی کھلاڑی اور ان کے کوچ آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے شاہ زیب کے حق میں نعرے لگانے والے پاکستانی تماشائیوں پر کرسی پھینکی۔ اس دوران سکیورٹی گارڈز کو مداخلت کرنا پڑی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں