ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبر پختونخوا میں عسکریت پسندوں کے گیس پلانٹ پر حملے میں 6 افراد شہید

خیبر پختونخوا میں عسکریت پسندوں کے گیس پلانٹ پر حملے میں 4 نیم فوجی دستوں اور 2 پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز  شہید ہوگئے ہیں۔

قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے افغانستان کی سرحد سے متصل ہنگو کے علاقے میں گیس پلانٹ پر حملہ کیا۔

حملے میں نیم فوجی دستوں کے 4 اور 2 پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے علاقے میں ایک سولر پاور پلانٹ کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں