ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماؤنٹ ایورسٹ پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما اسد علی کو نکال لیا گیا

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان نے نیپال میں مائونٹ ایورسٹ پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن کو نکالنے کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ اسد علی میمن کو نکال لیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

ترجمان نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی کوہ پیما جسمانی طور پر محفوظ ہے اور اس وقت ایورسٹ کی بلندیوں کے قریب واقع قصبے لوکلا کے ایک ہوٹل میں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ انہیں پہلی دستیاب پرواز سے ملک واپس لایا جائے گا، اس سلسلے میں نیپال میں ہمارا سفارت خانہ اسد علی میمن اور ان کی ہینڈلنگ ایجنسی کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں