ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ میں گیس اور پیٹرول کے وسائل کے حوالے سے صدر ایردوان کا بیان

صدر رجب طیب ایردوان نے پیٹرول اور قدرتی گیس کی تلاش کے حوالے سے بتایا ہے کہ "مغربی بحیرہ اسود   میں  تلاش کے کام کا رخ اب  ہم نے  وسطی اور مشرقی بحیرہ روم کی جانب موڑ دیا ہے۔ خاصکر  اوردو اور کستامانو  کے کھلے سمندر میں   وسیع پیمانے  کی ڈرلنگ کی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔

جناب ایردوان نے ایک ٹیلی ویژن  چینل کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم  ملکی وسائل کو عوام تک پہنچانے کے لیے  سر گرم عمل ہیں،  مغربی بحیرہ روم میں قدرتی وسائل کی تلاش کا کام  وسطی ور مشرقی بحیرہ اسود کی جانب بڑھایا گیا ہے۔  بالخصوص اوردو اور کستامانو کے کھلے سمندروں میں  اس پر وسیع پیمانے پر کام ہو رہا ہے۔   گبار میں  پیٹرول  کی دریافت کے بعد ہم نے اپنی کاروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ اس نئے  فیلڈ کو شہید معلمہ  آئے بیوکے یالچن کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

ہم یہاں نئی ​​ڈرلنگ کے ساتھ یومیہ  ایک لاکھ  بیرل پیٹرول کی پیداوار کی جائیگی۔ یہ حیرت انگیز  اثاثہ  ہے۔ آج ہم جن پہاڑی علاقوں  تیل کی تلاش میں مصروف  ہیں،  ایک وقت دہشت گرد  یہاں پر دندناتے پھر رہے تھے۔ اور ان کی وجہ سے یہاں پر  اس قسم کی کاروائیوں  میں رکاوٹیں در پیش تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں