ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چھ روز میں 60 پروازیں، 16 ہزار سے زائد عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے

مدینہ منورہ: چھ دن میں 60 پروازوں کے ذریعے 16 ہزار سے زائد عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے ۔ 

ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ کے مطابق  مزید 11 پروازوں کے ذریعے 3 ہزار عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچیں گے۔

پاکستانی عازمین حج کو مدینہ منورہ میں 33 مختلف ہوٹلوں  میں ٹھہرایا گیا ہے۔پاکستانی عازمینِ کرام کو مسجد نبوی کے نزدیک 3 ، 4 اور 5 سٹار  ہوٹلز میں ٹھہرایا گیا ہے۔

ڈائریکٹرضیا الرحمن کے مطابق مزید آنے والے عازمین کو مسجد نبوی سے نزدیک رہائشیں فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 9 فوڈ کیٹرنگ کمپنیوں کے ذریعے تین وقت کھانا رہائش گاہوں میں فراہم کیا جا رہا ہے۔

منورہ پہنچے والے عازمین8 دن قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ کیے جائیں گے۔ جب کہ  ترجمان مذہبی امور کے مطابقوزارت کی اعلی سطح مانیٹرنگ ٹیم مدینہ منورہ پہنچ گئی ہے ۔

ٹیم کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری ارشد فرید خان  کر رہے ہیں : مانیٹرنگ ٹیم  رہائش گاہوں، خوراک ، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبہ جات کا جائزہ لے گی۔ مانیٹرنگ ٹیم کی نشاندہی پر شعبہ گمشدگی و بازیابی  میں عملہ کی تعدد دگنی کر دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں