ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں مشکلات ہیں مگر بحرانی کیفیت سے نکل چکے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ابھی بھی معاشی مشکلات کا سامنا ہے مگر ہم الحمدللہ بحرانی کیفیت سے نکل چکے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‏ایسا معلوم ہوتا ہے کہ معیشت اور جس طرح کے حالات اس کو چلانے کے لیے چاہیے ہوتے ہیں، کے بارے میں عمران نیازی کی سمجھ بوجھ کافی محدود ہے اور ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لانے میں اپنے کلیدی کردار کو بھی وہ بڑی آسانی سے بھول جاتے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل کو توڑ کر پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی ان کی خواہش ڈھکی چھپی نہیں۔ ان کی نہ رکنے والی مزاحمت کی سیاست، لانگ مارچ اور دھرنوں سے ملک میں سیاسی بحران پیدا کرکے ملکی معیشت پر منفی اثرات ان کوششوں کے علاوہ ہے۔ حتیٰ کہ پاکستانی سرمایہ کار بھی اس طرح کی بے یقینی کی صورتحال جسے عمران نیازی نے دانستہ طور پر پیدا کیا، میں اپنا سرمایہ لگانے سے گریز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صرف 9 مئی کے واقعات ہی نے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے اور یہ ان کے ناپاک عزائم کا کھلم کھلا ثبوت ہیں اور ابھی ان کے بے تحاشا کرپشن کے کیسز کی لمبی داستان بھی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ‏اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہمیں ابھی بھی معاشی مشکلات کا سامنا ہے مگر ہم الحمدللہ بحرانی کیفیت سے نکل چکے ہیں۔ان معاشی مشکلات پر قابو پانے کے لیے سنجیدگی سے حکومت ٹھوس معاشی منصوبہ بندی اور پالیسی سطح پر مداخلت سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دوست اور شراکت دار ممالک سے مل کر  جہاں جہاں ضرورت ہے وہاں مالی خلا کو پُر کر رہے ہیں۔ درآمدات کو کم کرنا اور افراط زر میں کمی اصل چیلنجز ہیں جن سے اسی وقت ہی صحیح معنوں میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ جب ہم برآمدات، سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافے کو معیشت ٹھیک کرنے کے بنیادی عناصر بنائیں گے اور ہماری تمام تر کوششیں و توانائیاں اس ہدف کے حصول میں کاربند ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں