ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان میں پولیوٹیم پر دہشت گردوں کی فائرنگ، جوان شہید

اسپین واگ : شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ دہشت گردوں سے مقابلے میں فوجی جوان جام شہادت نوش کرگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین واگ میں فائرنگ انسدادپولیومہم رکوانے کے لئے کی گئی، سیکورٹی فورسز نے پولیوٹیم کو بحفاظت علاقے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق شہید فوجی جوان ثاقب الرحمان کا تعلق مردان سے تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں