ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں پھنسے 6ماہی گیروں کو بچالیا

کراچی:پاک بحریہ نے بروقت امدادی کارروائی کرکے کھلے سمندر میں پھنسے6 ماہی گیروں کو بچالیا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز کو سمندر میں پھنسی الزوبیر نامی کشتی کی طرف سے ہنگامی کال موصول ہوئی ،بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے ماہی گیروں کی کشتی کو تلاش کیا اور فنی خرابی دور کی۔ 

پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیم نے کشتی میں پھنسے 6 ماہی گیروں کو طبی امداد بھی فراہم کی۔ 

ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کے عزم کا مظہر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں